ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ کے دیہی سرکاری پرائمری اسکول میں سرپرستوں کے درمیان زبردست ہاتھا پائی: وڈیو وائرل؛ عوام دنگ

انکولہ کے دیہی سرکاری پرائمری اسکول میں سرپرستوں کے درمیان زبردست ہاتھا پائی: وڈیو وائرل؛ عوام دنگ

Fri, 23 Feb 2018 19:05:00    S.O. News Service

انکولہ:24/ فروری (ایس اؤنیوز)اسکول میں بچوں کے درمیان  ہوئی معمولی جھڑپ کو لےکربچوں کی مائیں اور عورتیں بھی آپس میں لڑ پڑیں اور دونوں کے درمیان  معاملہ اتنا آگے بڑھ گیا کہ دونوں ایک دوسرے کے اوپر پتھر، چپل اور صحن کی مٹی تک پھینکنا شروع کردیا؛   جنگی کشتی لڑتے دیکھ کر عوام  بھی دنگ رہ گئے۔  واقعہ انکولہ تعلقہ کے ہارواڑ  کے سرکاری ہائر پرائمری اسکول کے صحن میں جمعرات  کو  پیش آیا ۔ قریب 20منٹ تک نان۔اسٹاپ چلی اس ہاتھا پائی  کا وڈیو بعد میں سوشیل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تین دن پہلے اسکول کے بچوں کے درمیان دودھ سپلائی کے دوران تیسری جماعت کے دوبچوں کے درمیان معمولی جھگڑاہوا۔ بچوں نے اسکول میں ہوئی مارا ماری کی بات گھرو میں  اپنے ماؤں کو  بتایا ۔ بتایا گیا ہے کہ بچوں کی آپسی جھگڑے سے طیش میں آئی ماں سریکھا اسکول پہنچی اور اپنے بچے کو مارنے والے سنجوتا کے بیٹے کو چپل سے ماردیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے بات کا بتنگڑ بن گیا ،اس سے پہلے اساتذہ کچھ مصالحت کی کوشش کرتے ،جنگی میدان تیار ہوچکاتھا۔ دونوں ماؤں کو مطمئن کرنےکے لئے اسکول انتظامیہ نے  ایس ڈی ایم سی اوردیہی عوام کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے دونوں کو راضی کرنے کا منصوبہ تیار کیاگیا۔  اور پھر جمعرات کو میٹنگ منعقد کی گئی جس میں موجود تمام لوگوں نے متفقہ طورپر زور دیا کہ سریکھا نے جو کچھ کیا ہے وہ غلط ہے، لہٰذا وہ اپنے کئے پرمعافی مانگے۔

سریکھا نے میٹنگ کی بات کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے  اپنی تھیلی میں پہلے سے بھر کر لائے ہوئے پتھروں کو مارے ہوئے بچے کی ماں اور اس کی ساتھی عورتوں پر برسانا شروع کردیا ۔سریکھا کی طرف سے اچانک شروع ہوئی  پتھر بازی  لوگ گھبرا گئے اور لوگوں نے جوابی طور پر سریکھا کی طرف چپل پھینکنا شروع کر دیا۔ لیکن سریکھااور اس کے ساتھ والی ایک عورت نڈرہوکر لڑنے لگی اور ہال سے معاملہ اسکول کے صحن میں پہنچ گیا اور اسکول کا میدان جنگی کشتی میں تبدیل ہوگیا۔

اس دوران کچھ لوگوں نے اپنے موبائیل کے ذریعے ان جھڑپوں کی  وڈیو کرنا شروع کردیا تو کچھ لوگوں نے کرکٹ میچ کی طرح انہیں جوش دلاتے ہوئے ’’مار، مار،چھوڑ مت، مار ، مار ‘‘کہتے ہوئے آگ میں تیل چھڑکنے کا کام کرنے لگے۔ صدر مدرس اور اساتذ ہ حالات سے بے بس ہوکر خاموش تماشائی بنے رہے۔ جھڑپ کی اطلاع پولس کو ملتے ہی پی ایس آئی وینا ہونی اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچی اور  دونوں ماؤں سمیت کل 7لوگوں پر کیس درج کرلیا، پولس اب   جانچ کررہی ہے۔


Share: